دبئی،2 ستمبر(ایجنسی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کے روز ٹوکیو میں جاپان کی وزیر دفاع Tomomi Inada سے ملاقات کی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب اور جاپان کے متعدد
ذمہ داران بھی شریک تھے۔ اس دوران دنوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال ہوا جس میں دفاع کا شعبہ اہم ترین ہے۔ علاوہ ازیں مشرق وسطی کی تازہ ترین صورت حال بھی زیر بحث آئی۔
سعودی نائب ولی عہد اور جاپانی وزیر دفاع کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔